مَیں شاروؔن کی نرگِس اور وادِیوں کی سوسن ہُوں۔ جَیسی سوسن جھاڑِیوں میں وَیسی ہی میری محبُوبہ کُنوارِیوں میں ہے۔ جَیسا سیب کا درخت بَن کے درختوں میں وَیسا ہی میرا محبُوب نَوجوانوں میں ہے۔ مَیں نِہایت شادمانی سے اُس کے سایہ میں بَیٹھی اور اُس کا پَھل میرے مُنہ میں مِیٹھا لگا۔ وہ مُجھے مَے خانہ کے اندر لایا اور اُس کی مُحبّت کا جھنڈا میرے اُوپر تھا۔ کِشمِش سے مُجھے قرار دو۔ سیبوں سے مُجھے تازہ دَم کرو کیونکہ مَیں عِشق کی بِیمار ہُوں۔ اُس کا بایاں ہاتھ میرے سر کے نِیچے ہے اور اُس کا دہنا ہاتھ مُجھے گلے سے لگاتا ہے۔
پڑھیں غزلُ الغزلات 2
سنیں غزلُ الغزلات 2
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: غزلُ الغزلات 1:2-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos