اور اُس کی پڑوسنوں نے اُس بچّے کو ایک نام دِیا اور کہنے لگِیں کہ نعومی کے لِئے بیٹا پَیدا ہُؤا سو اُنہوں نے اُس کا نام عوبید رکھّا۔ وہ یسّی کا باپ تھا جو داؤُد کا باپ ہے۔ اور فارص کا نسب نامہ یہ ہے۔ فارص سے حصروؔن پَیدا ہُؤا۔ اور حصروؔن سے راؔم پَیدا ہُؤا اور رام سے عِمّینداؔب پَیدا ہُؤا۔ اور عِمّینداؔب سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔ اور سلموؔن سے بوعز پَیدا ہُؤا اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا۔ اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا اور یسّی سے داؤُد پَیدا ہُؤا۔
پڑھیں رُوت 4
سنیں رُوت 4
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: رُوت 17:4-22
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos