مَیں ہمیشہ خُداوند کی شفقت کے گِیت گاؤُں گا۔ مَیں پُشت در پُشت اپنے مُنہ سے تیری وفاداری کا اِعلان کرُوں گا۔ کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔ تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔ مَیں نے اپنے برگُزِیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔ مَیں نے اپنے بندہ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔ مَیں تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا اور تیرے تخت کو پُشت در پُشت بنائے رکھُّوں گا۔ (سِلاہ)
پڑھیں زبُور 89
سنیں زبُور 89
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:89-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos