اَے خُدا! بادشاہ کو اپنے احکام اور شاہزادہ کو اپنی صداقت عطا فرما۔ وہ صداقت سے تیرے لوگوں کی اور اِنصاف سے تیرے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔ اِن لوگوں کے لِئے پہاڑوں سے سلامتی کے اور پہاڑِیوں سے صداقت کے پَھل پَیدا ہوں گے۔ وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔ وہ مُحتاجوں کی اَولاد کو بچائے گا اور ظالِم کو ٹُکڑے ٹُکڑے کر ڈالے گا۔ جب تک سُورج اور چاند قائِم ہیں۔ لوگ نسل در نسل تُجھ سے ڈرتے رہیں گے۔ وہ کٹی ہُوئی گھاس پر مینہ کی مانِند اور زمِین کو سیراب کرنے والی بارِش کی طرح نازِل ہو گا۔ اُس کے ایاّم میں صادِق برومند ہوں گے اور جب تک چاند قائِم ہے خُوب امن رہے گا۔ اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تک اور دریایِ فرات سے زمِین کی اِنتہا تک ہو گی۔ بیابان کے رہنے والے اُس کے آگے جُھکیں گے اور اُس کے دُشمن خاک چاٹیں گے۔ ترسِیس کے اور جزِیروں کے بادشاہ نذریں گُذرانیں گے۔ سبا اور سیبا کے بادشاہ ہدئے لائیں گے۔ بلکہ سب بادشاہ اُس کے سامنے سرنِگُوں ہوں گے۔ کُل قَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی۔ کیونکہ وہ مُحتاج کو جب وہ فریاد کرے۔ اور غرِیب کو جِس کا کوئی مددگار نہیں چُھڑائے گا۔ وہ غرِیب اور مُحتاج پر ترس کھائے گا۔ اور مُحتاجوں کی جان کو بچائے گا۔ وہ فِدیہ دے کر اُن کی جان کو ظُلم اور جبر سے چُھڑائے گا اور اُن کا خُون اُس کی نظر میں بیش قِیمت ہو گا۔
پڑھیں زبُور 72
سنیں زبُور 72
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:72-14
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos