اَے خُداوند! اپنے قہر میں اُٹھ۔ میرے مُخالِفوں کے غضب کے مُقابلہ میں تُو کھڑا ہو جا اور میرے لِئے جاگ۔ تُو نے اِنصاف کا حُکم تو دے دِیا ہے۔ تیرے چَوگِرد قَوموں کا اِجتماع ہو اور تُو اُن کے اُوپر عالمِ بالا کو لَوٹ جا۔ خُداوند قَوموں کا اِنصاف کرتا ہے۔ اَے خُداوند! اُس صداقت و راستی کے مُطابِق جو مُجھ میں ہے میری عدالت کر۔ کاش کہ شرِیروں کی بدی کا خاتِمہ ہو جائے پر صادِق کو تُو قیام بخش کیونکہ خُدایِ صادِق دِلوں اور گُردوں کو جانچتا ہے۔ میری سِپر خُدا کے ہاتھ میں ہے جو راست دِلوں کو بچاتا ہے۔ خُدا صادِق مُنصف ہے بلکہ اَیسا خُدا جو ہر روز قہر کرتا ہے۔
پڑھیں زبُور 7
سنیں زبُور 7
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 6:7-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos