اگر آدمی باز نہ آئے تُو وہ اپنی تلوار تیز کرے گا۔ اُس نے اپنی کمان پر چِلّہ چڑھا کر اُسے تیّار کر لِیا ہے۔ اُس نے اُس کے لِئے مَوت کے ہتھیار بھی تیّار کِئے ہیں۔ وہ اپنے تِیروں کو آتِشی بناتا ہے۔ دیکھو اُسے بدی کا دردِ زِہ لگا ہے! بلکہ وہ شرارت سے باردار ہُؤا اور اُس سے جُھوٹ پَیدا ہُوا۔ اُس نے گڑھا کھود کر اُسے گہرا کِیا اور اُس خندق میں جو اُس نے بنائی تھی خُود گِرا۔ اُس کی شرارت اُلٹی اُسی کے سر پر آئے گی۔ اُس کا ظُلم اُسی کی کھوپڑی پر نازِل ہو گا۔ خُداوند کی صداقت کے مُطابِق مَیں اُس کا شُکر کرُوں گا اور خُداوند تعالیٰ کے نام کی تعرِیف گاؤُں گا۔
پڑھیں زبُور 7
سنیں زبُور 7
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 12:7-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos