اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔ اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔ میری اِلتجا کی آواز پر تیرے کان لگے رہیں۔ اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟ پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے تاکہ لوگ تُجھ سے ڈریں۔ مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں۔ میری جان مُنتظِر ہے اور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔ صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔ ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہ میری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے۔ اَے اِسرائیل! خُداوند پر اِعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے اور وُہی اِسرائیل کا فِدیہ دے کر اُس کو ساری بدکاری سے چُھڑائے گا۔
پڑھیں زبُور 130
سنیں زبُور 130
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:130-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos