مَیں اِیمان رکھتا ہُوں۔ اِس لِئے یہ کہُوں گا مَیں بڑی مُصِیبت میں تھا۔ مَیں نے جلد بازی سے کہہ دِیا کہ سب آدمی جُھوٹے ہیں۔ خُداوند کی سب نِعمتیں جو مُجھے مِلیں مَیں اُن کے عِوض میں اُسے کیا دُوں؟ مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کر خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔ مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔ خُداوند کی نِگاہ میں اُس کے مُقدّسوں کی مَوت گِراں قدر ہے۔ آہ! اَے خُداوند! مَیں تیرا بندہ ہُوں۔ مَیں تیرا بندہ تیری لَونڈی کا بیٹا ہُوں۔ تُو نے میرے بندھن کھولے ہیں۔ مَیں تیرے حضُور شُکرگُذاری کی قُربانی چڑھاؤُں گا اور خُداوند سے دُعا کرُوں گا۔ مَیں خُداوند کے حضُور اپنی مَنّتیں اُس کی ساری قَوم کے سامنے پُوری کرُوں گا۔ خُداوند کے گھر کی بارگاہوں میں تیرے اندر اَے یروشلِیم! خُداوند کی حمد کرو۔
پڑھیں زبُور 116
سنیں زبُور 116
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 10:116-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos