خُداوند کی حمد کرو۔ اَے خُداوند کے بندو! حمد کرو۔ خُداوند کے نام کی حمد کرو۔ اب سے ابد تک خُداوند کا نام مُبارک ہو! آفتاب کے طلُوع سے غرُوب تک خُداوند کے نام کی حمد ہو۔ خُداوند سب قَوموں پر بُلند و بالا ہے۔ اُس کا جلال آسمان سے برتر ہے۔ خُداوند ہمارے خُدا کی مانِند کَون ہے جو عالمِ بالا پر تخت نشِین ہے جو فروتنی سے آسمان و زمِین پر نظر کرتا ہے؟ وہ مِسکِین کو خاک سے اور مُحتاج کو مزبلہ پر سے اُٹھا لیتا ہے تاکہ اُسے اُمرا کے ساتھ یعنی اپنی قَوم کے اُمرا کے ساتھ بِٹھائے۔ وہ بانجھ کا گھر بساتا ہے اور اُسے بچّوں والی بنا کر دِل شاد کرتا ہے۔ خُداوند کی حمد کرو۔
پڑھیں زبُور 113
سنیں زبُور 113
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:113-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos