خُداوند کا شُکر کرو۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔ قَوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو۔ اُس کی تعرِیف میں گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے تمام عجائِب کا چرچا کرو۔ اُس کے مُقدّس نام پر فخر کرو۔ خُداوند کے طالِبوں کے دِل شادمان ہوں۔ خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔ اُن عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔ اُس کے عجائِب اور مُنہ کے احکام کو یاد رکھّو۔ اَے اُس کے بندے ابرہامؔ کی نسل! اَے بنی یعقُوب اُس کے برگُزِیدو! وُہی خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ اُس کے احکام تمام زمِین پر ہیں۔ اُس نے اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّا۔ یعنی اُس کلام کو جو اُس نے ہزار پُشتوں کے لِئے فرمایا۔ اُسی عہد کو جو اُس نے ابرہامؔ سے باندھا اور اُس قَسم کو جو اُس نے اِضحاق سے کھائی اور اُسی کو اُس نے یعقُوب کے لِئے آئِین یعنی اِسرائیل کے لِئے ابدی عہد ٹھہرایا
پڑھیں زبُور 105
سنیں زبُور 105
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:105-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos