عبدؔیاہ کی رویا:- ہم نے خُداوند سے خبر سُنی اور قَوموں کے درمِیان ایلچی یہ پَیغام لے گیا کہ چلو اُس پر حملہ کریں۔ خُداوند خُدا ادُوؔم کی بابت یُوں فرماتا ہے۔ کہ دیکھ مَیں نے تُجھے قَوموں کے درمِیان حقِیر کر دِیا ہے۔ تُو نِہایت ذلِیل ہے۔ اَے چٹانوں کے شِگافوں میں رہنے والے تیرے دِل کے گھمنڈ نے تُجھے دھوکا دِیا ہے۔ تیرا مکان بُلند ہے اور تُو دِل میں کہتا ہے کَون مُجھے نِیچے اُتارے گا؟ خُداوند فرماتا ہے اگرچہ تُو عُقاب کی مانِند بُلند پرواز ہو اور سِتاروں میں اپنا آشیانہ بنائے تَو بھی مَیں تُجھے وہاں سے نِیچے اُتارُوں گا۔
پڑھیں عبدیاہ 1
سنیں عبدیاہ 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: عبدیاہ 1:1-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos