تب بنی جد نے دِیبوؔن اور عَطاراؔت اور عَروعیر۔ اور عَطرات شوفان اور یَعزیر اور یُگبِہا۔ اور بَیت نِمرؔہ اور بَیت ہارؔن فصِیل دار شہر اور بھیڑسالے بنائے۔ اور بنی رُوبن نے حسبوؔن اور الیِعا لی اور قَرِیَتاؔئِم۔ اور نبُو اور بعل معُون کے نام بدل کر اُن کو اور شِبماہ کو بنایا اور اُنہوں نے اپنے بنائے ہُوئے شہروں کے دُوسرے نام رکھّے۔ اور منَسّی کے بیٹے مکِیر کی نسل کے لوگوں نے جا کر جِلعاد کو لے لِیا اور امورِیوں کو جو وہاں بسے ہُوئے تھے نِکال دِیا۔ تب مُوسیٰ نے جِلعاد مکِیر بِن منَسّی کو دے دِیا۔ سو اُس کی نسل کے لوگ وہاں سکُونت کرنے لگے۔ اور منَسّی کے بیٹے یائِیر نے اُس نواحی کی بستِیوں کو جا کر لے لِیا اور اُن کا نام حوّوت یائِیر رکھّا۔ اور نُوبح نے قنات اور اُس کے دیہات کو اپنے تصرف میں کر لِیا اور اپنے ہی نام پر اُس کا بھی نام نُوبَح رکھّا۔
پڑھیں گِنتی 32
سنیں گِنتی 32
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: گِنتی 34:32-42
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos