نحمیاہ 6:3-12

نحمیاہ 6:3-12 URD

اور پُرانے پھاٹک کی یہویدؔع بِن فاسخ اور مُسلاّؔم بِن بسُودؔیاہ نے مرمّت کی۔ اُنہوں نے اُس کی کڑیاں رکھِّیں اور اُس کے کِواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔ اور اُن سے آگے ملطیاؔہ جِبعُونی اور یدُوؔن مرُونوتی اور جِبعُوؔن اور مِصفاؔہ کے لوگوں نے جو دریا پار کے حاکِم کی عمل داری میں سے تھے مرمّت کی۔ اور اُن سے آگے سُناروں کی طرف سے عُزِّیئیل بِن حرہیاؔہ نے اور اُس سے آگے عطّاروں میں سے حننیاؔہ نے مرمّت کی اور اُنہوں نے یروشلیِم کو چَوڑی دِیوار تک مُحکم کِیا۔ اور اُن آگے رِفایاؔہ جو حُور کا بیٹا اور یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمّت کی۔ اور اُس سے آگے یدایاؔہ بِن حرُومف نے اپنے ہی گھر کے سامنے تک کی مرمّت کی اور اُس سے آگے حطُّوش بِن حسبنیاؔہ نے مرمّت کی۔ ملکیاہ بِن حارِم اور حسُوب بِن پخت موآب نے دُوسرے حِصّہ کی اور تنُوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔ اور اُس سے آگے سلُوؔم بِن ہلُوحیش نے جو یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اور اُس کی بیٹِیوں نے مرمّت کی۔