اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسِیو تُم پر افسوس! کہ نبِیوں کی قبریں بناتے اور راست بازوں کے مقبرے آراستہ کرتے ہو۔ اور کہتے ہو کہ اگر ہم اپنے باپ دادا کے زمانہ میں ہوتے تو نبِیوں کے خُون میں اُن کے شرِیک نہ ہوتے۔ اِس طرح تُم اپنی نِسبت گواہی دیتے ہو کہ تُم نبِیوں کے قاتِلوں کے فرزند ہو۔ غرض اپنے باپ دادا کا پَیمانہ بھر دو۔ اَے سانپو! اَے افعی کے بچّو! تُم جہنّم کی سزا سے کیوں کر بچّو گے؟ اِس لِئے دیکھو مَیں نبِیوں اور داناؤں اور فقِیہوں کو تُمہارے پاس بھیجتا ہُوں۔ اُن میں سے تُم بعض کو قتل اور مصلُوب کرو گے اور بعض کو اپنے عِبادت خانوں میں کوڑے مارو گے اور شہر بشہر ستاتے پِھرو گے۔ تاکہ سب راست بازوں کا خُون جو زمِین پر بہایا گیا تُم پر آئے۔ راست باز ہابِل کے خُون سے لے کر برکیاؔہ کے بیٹے زکرِیاؔہ کے خُون تک جِسے تُم نے مَقدِس اور قُربان گاہ کے درمِیان قتل کِیا۔ مَیں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ یہ سب کُچھ اِس زمانہ کے لوگوں پر آئے گا۔
پڑھیں متّی 23
سنیں متّی 23
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 29:23-36
7 دن
عید قیامت المسیح ایک حوصلہ افزا ریاضتی منصوبہ ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کی خوشخبری پر مرکوز ہے۔ یہ منصوبہ قارئین کو خدا کے وعدوں، یسوع کی فتح، اور نئی زندگی کی امید کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہر دن کی تلاوت اور دعا ایمان کو مضبوط کرنے، خدا کی محبت کا تجربہ کرنے، اور قیامت کی خوشی میں شریک ہونے کی ترغیب دیتی ہے۔ یہ منصوبہ اُن لوگوں کے لیے ہے جو یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر اپنانا چاہتے ہیں۔
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos