اور گرِفتار ہو کر بابلؔ جانے کے بعد یکوُنیاؔہ سے سیالتی ایلؔ پَیدا ہُؤا اور سیالتی ایلؔ سے زَرُبّاِبُلؔ پَیدا ہُؤا۔ اور زرُبّابُلؔ سے اَبِیہُودؔ پَیدا ہُؤا اور اَبِیہُودؔ سے اِلیاؔقِیم پَیدا ہُؤا اور الیاؔقِیم سے عازورؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عازورؔ سے صدوؔق پَیدا ہُؤا اور صدوؔق سے اخیمؔ پَیدا ہُؤا اور اخیمؔ سے لِیہُودؔ پَیدا ہُؤا۔ اور الِیہُودؔ سے الیعزرؔ پَیدا ہُؤا اور الیعزرؔ سے متّانؔ پَیدا ہُؤا اور متّانؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یعقُوبؔ سے یُوسفؔ پَیدا ہُؤا۔ یہ اُس مریمؔ کا شَوہر تھا جِس سے یِسُوعؔ پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتا ہے۔ پس سب پُشتیں ابرہامؔ سے داؤُدؔ تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں اور داؤُدؔ سے لے کر گرِفتار ہو کر بابُلؔ جانے تک چَودہ پُشتیں اور گرِفتار ہو کر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں۔ اب یِسُوعؔ مسِیح کی پَیدایش اِس طرح ہُوئی کہ جب اُس کی ماں مریمؔ کی منگنی یُوسفؔ کے ساتھ ہو گئی تو اُن کے اکٹّھے ہونے سے پہلے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے حامِلہ پائی گئی۔ پس اُس کے شَوہر یُوسفؔ نے جو راست باز تھا اور اُسے بدنام کرنا نہیں چاہتا تھا اُسے چُپکے سے چھوڑ دینے کا اِرادہ کِیا۔ وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اَے یُوسفؔ اِبنِ داؤُد! اپنی بِیوی مریمؔ کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے ہے۔ اُس کے بیٹا ہو گا اور تُو اُس کا نام یسُوؔع رکھنا کیونکہ وُہی اپنے لوگوں کو اُن کے گُناہوں سے نجات دے گا۔ یہ سب کُچھ اِس لِئے ہُؤا کہ جو خُداوند نے نبی کی معرفت کہا تھا وہ پُورا ہو کہ دیکھو ایک کنواری حامِلہ ہو گی اور بیٹا جنے گی اور اُس کا نام عِمّاؔنُوایل رکھیں گے جِس کا ترجمہ ہے خُدا ہمارے ساتھ۔
پڑھیں متّی 1
سنیں متّی 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 12:1-23
7 دن
یہ 7 دن کا مطالعہ منصوبہ خُدا کے وعدوں پر مرکوز ہے۔ خُدا کے کلام میں بے شمار وعدے ہیں جو ہماری زندگی کے ہر پہلو کو چھوتے ہیں۔ یہ منصوبہ آپ کو روزانہ ایک وعدے کی طرف لے جائے گا تاکہ آپ یقین اور اُمید کے ساتھ اپنی روزمرہ زندگی گزار سکیں۔ ہر دن آپ کو خُدا کی وفاداری اور محبت کی یاد دلائی جائے گی تاکہ آپ مشکل حالات میں بھی مضبوط رہ سکیں۔۔
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos