اور گرِفتار ہو کر بابلؔ جانے کے بعد یکوُنیاؔہ سے سیالتی ایلؔ پَیدا ہُؤا اور سیالتی ایلؔ سے زَرُبّاِبُلؔ پَیدا ہُؤا۔ اور زرُبّابُلؔ سے اَبِیہُودؔ پَیدا ہُؤا اور اَبِیہُودؔ سے اِلیاؔقِیم پَیدا ہُؤا اور الیاؔقِیم سے عازورؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عازورؔ سے صدوؔق پَیدا ہُؤا اور صدوؔق سے اخیمؔ پَیدا ہُؤا اور اخیمؔ سے لِیہُودؔ پَیدا ہُؤا۔ اور الِیہُودؔ سے الیعزرؔ پَیدا ہُؤا اور الیعزرؔ سے متّانؔ پَیدا ہُؤا اور متّانؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یعقُوبؔ سے یُوسفؔ پَیدا ہُؤا۔ یہ اُس مریمؔ کا شَوہر تھا جِس سے یِسُوعؔ پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتا ہے۔ پس سب پُشتیں ابرہامؔ سے داؤُدؔ تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں اور داؤُدؔ سے لے کر گرِفتار ہو کر بابُلؔ جانے تک چَودہ پُشتیں اور گرِفتار ہو کر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں۔
پڑھیں متّی 1
سنیں متّی 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 12:1-17
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos