یِسُوعؔ مسِیح اِبنِ داؤُدؔ اِبنِ ابرہامؔ کا نسب نامہ۔ ابرہامؔ سے اِضحاقؔ پَیدا ہُؤا اور اِضحاقؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا اور یعقُوبؔ سے یہُوداؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔ اور یہُوداؔہ سے فارؔص اور زارؔح تمر سے پَیدا ہُوئے۔ اور فارؔص سے حصروؔن پَیدا ہُؤا اور حصروؔن سے راؔم پَیدا ہُؤا۔ اور رامؔ سے عمّیندابؔ پَیدا ہُؤا اور عمّیندابؔ سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔ اور سلموؔن سے بوعزؔ راحبؔ سے پَیدا ہُؤا اور بوعَزؔ سے عوبیدؔ رُوؔت سے پَیدا ہُؤا اور عوبیدؔ سے یسّیؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یسّیؔ سے داؤُدؔ بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤُدؔ سے سُلیماؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُورِیّاہؔ کی بِیوی تھی۔
پڑھیں متّی 1
سنیں متّی 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 1:1-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos