یشُوع 20:15-63

یشُوع 20:15-63 URD

بنی یہُوداؔہ کے قبِیلہ کی مِیراث اُن کے گھرانوں کے مُطابِق یہ ہے۔ اور ادوؔم کی سرحد کی طرف جنُوب میں بنی یہُوداؔہ کے اِنتہائی شہر یہ ہیں۔ قبضی ایل اور عیدر اور یجُور۔ اور قینہ اور دَیمونہ اور عدعدؔہ۔ اور قادِؔس اور حصُور اور اتنان۔ زِیف اور تلم اور بعلوؔت۔ اور حصُور اور حدتہ اور قریت حصروؔن جو حصُور ہے۔ اور امام اور سمع اور مولادہ۔ اور حصار جدّہ اور حِشموؔن اور بَیت فلط۔ اور حصر سوعاؔل اور بیرسِبع اور بزیو تیاہ۔ بعلہ اور عِیِّیم اور عضم۔ اور اِلتولد اور کسِیل اور حُرمہ۔ اور صِقلاج اور مدمنّہ اور سنسنّاؔہ۔ اور لباؤت اور سِلحِیم اور عَین اور رِمّون۔ یہ سب اُنتِیس شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ اور نشیب کی زمِین میں اِستاؔل اور صُرعاہ اور اسناہ۔ اور زنُوؔح اور عین جنِیّم۔ تفُّوؔح اور عَیناؔم۔ یرموت اور عدُلاّم۔ شوکہ اور عزِیقہ۔ اور شعریم اور عدِیتیم اور جِدیرؔہ اور جدیرتِیم۔ یہ چَودہ شہر ہیں اور اُن کے گاؤں بھی ہیں۔ ضِنان اور حداشہ اور مِجدؔل جد۔ اور دِلعاؔن اور مِصفاؔہ اور یقتی ایل۔ لکِیس اور بُصقت اور عجلُوؔن۔ اور کبُّون اور لحماؔم اور کِتلِیس۔ اور جدِیروؔت اور بَیت دؔجون اور نعمہ اور مقّیدہ۔ یہ سولہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ لِبناہ اور عتر اور عسن۔ اور یِفتاؔح اور اسنہ اور نصِیب۔ اور قعِیلہ اور اکزِیب اور مریسہ۔ یہ نَو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ عقرُوؔن اور اُس کے قصبے اور گاؤں۔ عقرُوؔن سے سمُندر تک اشدُود کے پاس کے سب شہر اور اُن کے گاؤں۔ اشدُود اپنے شہروں اور گاؤں سمیت اور غَزّہ اپنے شہروں اور گاؤں سمیت مِصرؔ کی ندی اور بڑے سمُندر اور اُس کے ساحِل تک۔ اور کوہِستانی مُلک میں سمِیر اور یتِیر اور شوؔکہ۔ اور دنّاہ اور قریت سنّہ جو دبِیر ہے۔ اور عناب اور اِستموہ اور عنِیم۔ اور جشن اور حولُون اور جِلوہ یہ گیارہ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ اراب اور دوماہ اور اشعان۔ اور ینیِم اور بَیت تفوؔح اور افیقہ۔ اور حُمطہ اور قریت اربع جو حبرُوؔن ہے اور صیعُور۔ یہ نَو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ معُون۔ کرمِل اور زِیف اور یُوطّہ۔ یزرعیل اور یقدِعاؔم اور زنُوؔح۔ قین۔ جِبعہ اور تِمنہ۔ یہ دس شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ حلحُوؔل اور بَیت صُور اور جدُور۔ اور معرات اور بَیت عنوؔت اور اِلتقوؔن۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ قریت بعل جو قریت یعرِؔیم ہے اور رؔبّہ یہ دو شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ اور بیابان میں بَیت عرابہ اور مِدّین اور سکا کہ اور نِبساؔن اور نمک کا شہر اور عین جدی۔ یہ چھ شہر ہیں اور اِن کے گاؤں بھی ہیں۔ اور یبوسیوں کو جو یروشلِیم کے باشِندے تھے بنی یہُوداؔہ نِکال نہ سکے۔ سو یبوسی بنی یہُوداؔہ کے ساتھ آج کے دِن تک یروشلِیم میں بسے ہُوئے ہیں۔