اور یشُوع نے اُس حُکم کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے دِیا تھا یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو بنی یہُوداؔہ کے درمِیان عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اربع جو حبرُوؔن ہے حِصّہ دِیا۔ سو کالِب نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخِیماؔن اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نِکال دِیا۔ اور وہ وہاں سے دبِیر کے باشِندوں پر چڑھ گیا۔ دبِیر کا قدِیمی نام قریت سِفر تھا۔ اور کالِب نے کہا جو کوئی قریت سِفر کو مار کر اُس کو سر کر لے اُسے مَیں اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دُوں گا۔
پڑھیں یشُوع 15
سنیں یشُوع 15
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یشُوع 13:15-16
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos