اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہیں مانگا۔ مانگو تو پاؤ گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔ مَیں نے یہ باتیں تُم سے تمثِیلوں میں کہِیں۔ وہ وقت آتا ہے کہ پِھر تُم سے تمثِیلوں میں نہ کہُوں گا بلکہ صاف صاف تُمہیں باپ کی خبر دُوں گا۔ اُس دِن تُم میرے نام سے مانگو گے اور مَیں تُم سے یہ نہیں کہتا کہ باپ سے تُمہارے لِئے درخواست کرُوں گا۔ اِس لِئے کہ باپ تو آپ ہی تُم کو عزِیز رکھتا ہے کیونکہ تُم نے مُجھ کو عزِیز رکھا ہے اور اِیمان لائے ہو کہ مَیں باپ کی طرف سے نِکلا۔ مَیں باپ میں سے نِکلا اور دُنیا میں آیا ہُوں۔ پِھر دُنیا سے رُخصت ہو کر باپ کے پاس جاتا ہُوں۔ اُس کے شاگِردوں نے کہا دیکھ اب تُو صاف صاف کہتا ہے اور کوئی تمثِیل نہیں کہتا۔ اب ہم جان گئے کہ تُو سب کُچھ جانتا ہے اور اِس کا مُحتاج نہیں کہ کوئی تُجھ سے پُوچھے۔ اِس سبب سے ہم اِیمان لاتے ہیں کہ تُو خُدا سے نِکلا ہے۔ یِسُوع نے اُنہیں جواب دِیا کیا تُم اب اِیمان لاتے ہو؟ دیکھو وہ گھڑی آتی ہے بلکہ آ پُہنچی کہ تُم سب پراگندہ ہو کر اپنے اپنے گھر کی راہ لو گے اور مُجھے اکیلا چھوڑ دو گے تَو بھی مَیں اکیلا نہیں ہُوں کیونکہ باپ میرے ساتھ ہے۔ مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کہِیں کہ تُم مُجھ میں اِطمِینان پاؤ۔ دُنیا میں مُصِیبت اُٹھاتے ہو لیکن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔
پڑھیں یُوحنّا 16
سنیں یُوحنّا 16
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 24:16-33
5 دن
یہ مطالعہ یوحنا کی انجیل کی روشنی میں یسوع مسیح کی زندگی اور تعلیمات پر گہرائی سے نظر ڈالتا ہے۔ یوحنا ہمیں یسوع کو "کلام" کے طور پر ظاہر کرتا ہے، جو ابتدا سے ہی خدا کے ساتھ تھا اور دنیا میں آیا تاکہ انسانیت کو روشنی، سچائی، اور نجات دے سکے۔ اس منصوبے میں، ہم یسوع کی الوہیت، معجزات، محبت بھرا پیغام، اور اس کے پُراثر الفاظ کو جاننے کا موقع پائیں گے جو زندگی کو بدلنے والی سچائی پیش کرتے ہیں
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos