دُوسرے دِن اُس نے یِسُوعؔ کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے جو دُنیا کا گُناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔ یہ وُہی ہے جِس کی بابت مَیں نے کہا تھا کہ ایک شخص میرے بعد آتا ہے جو مُجھ سے مُقدّم ٹھہرا ہے کیونکہ وہ مُجھ سے پہلے تھا۔ اور مَیں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر اِس لِئے پانی سے بپتِسمہ دیتا ہُؤا آیا کہ وہ اِسرائیلؔ پر ظاہِر ہو جائے۔ اور یُوحنّا نے یہ گواہی دی کہ مَیں نے رُوح کو کبُوتر کی طرح آسمان سے اُترتے دیکھا ہے اور وہ اُس پر ٹھہر گیا۔ اور مَیں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر جِس نے مُجھے پانی سے بپتِسمہ دینے کو بھیجا اُسی نے مُجھ سے کہا کہ جِس پر تُو رُوح کو اُترتے اور ٹھہرتے دیکھے وُہی رُوحُ القُدس سے بپتِسمہ دینے والا ہے۔ چُنانچہ مَیں نے دیکھا اور گواہی دی ہے کہ یہ خُدا کا بیٹا ہے۔ دُوسرے دِن پِھر یُوحنّا اور اُس کے شاگِردوں میں سے دو شخص کھڑے تھے۔ اُس نے یِسُوعؔ پر جو جا رہا تھا نِگاہ کر کے کہا دیکھو یہ خُدا کا برّہ ہے!
پڑھیں یُوحنّا 1
سنیں یُوحنّا 1
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یُوحنّا 29:1-36
7 Days
When we celebrate Easter, we celebrate the greatest triumph in history. Through Jesus’ death and resurrection, He forever defeated the power of sin and the grave, and all their resulting side effects, and He chose to share that victory with us. This Easter week, let’s dive into some of the strongholds He conquered, reflect on the fight He fought for us, and praise Him as our Banner of Victory.
7 دن
دوست، یہ وقت ہے کہ اپنی سوچ کو تازہ کریں! اگر آپ الجھن میں ہیں اور نئی سمت کی تلاش میں ہیں، تو آئیں، سات دنوں کے دوران سات ایسے بائبلی اصول سیکھیں جو آپ کی سوچ کو بدل کر آپ کو تازہ دم کر دیں گے ۔
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos