اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے آگے بدی کی اور بعلِیم کی پرستِش کرنے لگے۔ اور اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو جو اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا تھا چھوڑ دِیا اور دُوسرے معبُودوں کی جو اُن کے چَوگِرد کی قَوموں کے دیوتاؤں میں سے تھے پَیروی کرنے اور اُن کو سِجدہ کرنے لگے اور خُداوند کو غُصّہ دِلایا۔ اور وہ خُداوند کو چھوڑ کر بعل اور عستاراؔت کی پرستِش کرنے لگے۔ اور خُداوند کا قہر اِسرائیلؔ پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو غارت گروں کے ہاتھ میں کر دِیا جو اُن کو لُوٹنے لگے اور اُس نے اُن کو اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ جو آس پاس تھے بیچا۔ سو وہ پِھر اپنے دُشمنوں کے سامنے کھڑے نہ ہو سکے۔ اور وہ جہاں کہِیں جاتے خُداوند کا ہاتھ اُن کی اذِیّت ہی پر تُلا رہتا تھا جَیسا خُداوند نے کہہ دِیا تھا اور اُن سے قَسم کھائی تھی۔ سو وہ نِہایت تنگ آ گئے۔
پڑھیں قُضاۃ 2
سنیں قُضاۃ 2
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: قُضاۃ 11:2-15
7 دن
کرسمس عید پیچھے مڑ کر دیکھنے اور ان تمام چیزوں پر غور کرنے کا بہترین وقت ہے جو خدا نے مسیح کو ہمارے بچاؤ کے لیے بھیجنے میں ہمارے لیے کیا تھا۔ جیسا کہ آپ اس عقیدت کو پڑھتے ہیں، میں دعا کرتا ہوں کہ آپ اپنے بچاؤ کو یاد رکھیں گے اور نئے سال میں اس اعتماد کے ساتھ چلیں گے کہ وہ آپ کو ہر اس چیز سے
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos