یسعیاہ 4:58-5

یسعیاہ 4:58-5 URD

دیکھو تُم اِس مقصد سے روزہ رکھتے ہو کہ جھگڑا رگڑا کرو اور شرارت کے مُکّے مارو۔ پس اب تُم اِس طرح کا روزہ نہیں رکھتے ہو کہ تُمہاری آواز عالمِ بالا پر سُنی جائے۔ کیا یہ وہ روزہ ہے جو مُجھ کو پسند ہے؟ اَیسا دِن کہ اُس میں آدمی اپنی جان کو دُکھ دے اور اپنے سر کو جھاؤ کی طرح جُھکائے اور اپنے نِیچے ٹاٹ اور راکھ بِچھائے؟ کیا تُو اِس کو روزہ اور اَیسا دِن کہے گا جو خُداوند کا مقبُول ہو؟