کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرا نجات دینے والا ہُوں۔ مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصرؔ کو اور تیرے بدلے کُوؔش اور سبا کو دِیا۔ چُونکہ تُو میری نِگاہ میں بیش قِیمت اور مُکرّم ٹھہرا اور مَیں نے تُجھ سے مُحبّت رکھّی اِس لِئے مَیں تیرے بدلے لوگ اور تیری جان کے عِوض میں اُمّتیں دے دُوں گا۔ تُو خَوف نہ کر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں۔ مَیں تیری نسل کو مشرِق سے لے آؤُں گا اور مغرِب سے تُجھے فراہم کرُوں گا۔
پڑھیں یسعیاہ 43
سنیں یسعیاہ 43
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یسعیاہ 3:43-5
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos