اُس وقت یہُوداؔہ کے مُلک میں یہ گِیت گایا جائے گا۔ ہمارا ایک مُحکم شہر ہے جِس کی فصِیل اور پُشتوں کی جگہ وہ نجات ہی کو مُقرّر کرے گا۔ تُم دروازے کھولو تاکہ صادِق قَوم جو وفادار رہی داخِل ہو۔ جِس کا دِل قائِم ہے تُو اُسے سلامت رکھّے گا کیونکہ اُس کا توکُّل تُجھ پر ہے۔ ابد تک خُداوند پر اِعتماد رکھّو کیونکہ خُداوند یہوواؔہ ابدی چٹان ہے۔ کیونکہ اُس نے بُلندی پر بسنے والوں کو نِیچے اُتارا۔ بُلند شہر کو زیر کِیا۔ اُس نے اُسے زیر کر کے خاک میں مِلایا۔ وہ پاؤں تلے رَوندا جائے گا۔ ہاں مِسکِینوں کے پاؤں اور مُحتاجوں کے قدموں سے۔
پڑھیں یسعیاہ 26
سنیں یسعیاہ 26
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یسعیاہ 1:26-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos