اور کوئی شخص اپنے آپ یہ عِزّت اِختیار نہیں کرتا جب تک ہارُونؔ کی طرح خُدا کی طرف سے بُلایا نہ جائے۔ اِسی طرح مسِیح نے بھی سردار کاہِن ہونے کی بزُرگی اپنے تئِیں نہیں دی بلکہ اُسی نے دی جِس نے اُس سے کہا تھا کہ تُو میرا بیٹا ہے۔ آج تُو مُجھ سے پَیدا ہُؤا۔ چُنانچہ وہ دُوسرے مقام پر بھی کہتا ہے کہ تُو مَلکِ صِدؔق کے طور پر ابد تک کاہِن ہے۔ اُس نے اپنی بشرِیّت کے دِنوں میں زور زور سے پُکار کر اور آنسُو بہا بہا کر اُسی سے دُعائیں اور اِلتجائیں کِیں جو اُس کو مَوت سے بچا سکتا تھا اور خُدا ترسی کے سبب سے اُس کی سُنی گئی۔ اور باوُجُود بیٹا ہونے کے اُس نے دُکھ اُٹھا اُٹھا کر فرمانبرداری سِیکھی۔ اور کامِل بن کر اپنے سب فرمانبرداروں کے لِئے ابدی نجات کا باعِث ہُؤا۔ اور اُسے خُدا کی طرف سے مَلکِ صِدؔق کے طَور کے سردار کاہِن کا خِطاب مِلا۔
پڑھیں عِبرانیوں 5
سنیں عِبرانیوں 5
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: عِبرانیوں 4:5-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos