پَیدائش 1:25-11

پَیدائش 1:25-11 URD

اور ابرہامؔ نے پِھر ایک اور بِیوی کی جِس کا نام قطُورہؔ تھا۔ اور اُس سے زِمرانؔ اور یُقسانؔ اور مِدانؔ اور مِدیانؔ اور اِسباؔق اور سُوخؔ پَیدا ہُوئے۔ اور یُقسانؔ سے سِباؔ اور دداؔن پَیدا ہُوئے اور ددانؔ کی اَولاد سے اَسُوریؔ اور لطوسیؔ اور لُومیؔ تھے۔ اور مِدیانؔ کے بیٹے عیفاہؔ اور عِفر ؔاور حنُوؔک اور ابیداعؔ اور الدوعاؔ تھے۔ یہ سب بنی قطُورؔہ تھے۔ اور ابرہامؔ نے اپنا سب کُچھ اِضحاقؔ کو دِیا۔ اور اپنی حرموں کے بیٹوں کو ابرہامؔ نے بُہت کُچھ اِنعام دے کر اپنے جِیتے جی اُن کو اپنے بیٹے اِضحاقؔ کے پاس سے مشرِق کی طرف یعنی مشرِق کے مُلک میں بھیج دِیا۔ اور ابرہامؔ کی کُل عُمر جب تک کہ وہ جِیتا رہا ایک سَو پچھتّر برس کی ہُوئی۔ تب ابرہامؔ نے دَم چھوڑ دِیا اور خُوب بُڑھاپے میں نِہایت ضعِیف اور پُوری عُمر کا ہو کر وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔ اور اُس کے بیٹے اِضحاقؔ اور اِسمٰعیلؔ نے مَکفیلہؔ کے غار میں جو مَمرے کے سامنے حِتّی صُحرؔ کے بیٹے عِفرونؔ کے کھیت میں ہے اُسے دفن کِیا۔ یہ وُہی کھیت ہے جِسے ابرہامؔ نے بنی حِتؔ سے خرِیدا تھا۔ وہِیں ابرہامؔ اور اُس کی بِیوی سارہؔ دفن ہُوئے۔ اور ابرہامؔ کی وفات کے بعد خُدا نے اُس کے بیٹے اِضحاقؔ کو برکت بخشی اور اِضحاقؔ بئیر لَحی روئیؔ کے نزدِیک رہتا تھا۔