یہ سِم کا نسب نامہ ہے۔ سِم ایک سَو برس کا تھا جب اُس سے طُوفان کے دو برس بعد ارفکسَدؔ پَیدا ہُؤا۔ اور ارفکسَدؔ کی پَیدایش کے بعد سِم پانچ سَو برس جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ جب ارفکسَدؔ پینتِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے سِلح پَیدا ہُؤا۔ اور سِلح کی پَیدایش کے بعد ارفکسَدؔچار سَو تیِن برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ سلحؔ جب تِیس برس کا ہُؤا تو اُس سے عِبر ؔپَیدا ہُؤا۔ اور عِبرؔ کی پَیدایش کے بعد سِلحؔ چار سَو تِین برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ جب عِبرؔ چونتیس برس کا تھا تو اُس سے فلجؔ پَیدا ہُؤا۔ اور فلجؔ کی پَیدایش کے بعد عِبر ؔچار سَو تِیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ فلج ؔتِیس برس کا تھا جب اُس سے رعوؔ پَیدا ہُؤا۔ اور رعوؔ کی پَیدایش کے بعد فلجؔ دو سَو نو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ اور رعوؔ بتَّیس برس کا تھا جب اُس سے سروؔج پَیدا ہُؤا۔ اور سروؔج کی پَیدایش کے بعد رعو ؔدو سَو سات برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ اور سروؔج تِیس برس کا تھا جب اُس سے نحُورؔ پَیدا ہُؤا۔ اور نحُورؔ کی پَیدایش کے بعد سروؔج دو سَو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ نحُور ؔاُنتیس برس کا تھا جب اُس سے تارحؔ پَیدا ہُؤا۔ اور تارحؔ کی پَیدایش کے بعد نحُورؔ ایک سَو اُنِّیس برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔ اور تارحؔ ستّر برس کا تھا جب اُس سے ابرامؔ اور نحُور ؔاور حارانؔ پَیدا ہُوئے۔
پڑھیں پَیدائش 11
سنیں پَیدائش 11
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 10:11-26
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos