اور سِم ؔکے ہاں بھی جو تمام بنی عِبر کا باپ اور یافتؔ کا بڑا بھائی تھا اَولاد ہُوئی۔ بنی سِم یہ ہیں۔ عَیلامؔ اور اسُور ؔاور ارفکسَد ؔاور لُود ؔاور اراؔم۔ اور بنی ارام یہ ہیں۔ عُوض اؔور حوؔل اور جتر ؔاور مسؔ۔ اور ارفکسَدؔ سے سِلح ؔپَیدا ہُؤا اور سِلح ؔسے عِبرؔ۔ اور عِبر ؔکے ہاں دو بیٹے پَیدا ہُوئے۔ ایک کا نام فلجؔ تھا کیونکہ زمِین اُس کے ایّام میں بِٹّی اور اُس کے بھائی کا نام یُقطانؔ تھا۔ اور یُقطانؔ سے المودؔاد اور سلفؔ اور حصار ماوتؔ اور اِرَاخؔ۔ اور ہدوراؔم اور اوزاؔل اور دِقلہؔ۔ اور عوبلؔ اور ابی مائیلؔ اور سِباؔ۔ اور اوفیرؔ اور حویلہؔ اور یُوباؔب پَیدا ہُوئے۔ یہ سب بنی یُقطانؔ تھے۔ اور اِن کی آبادی میسا سے مشرِق کے ایک پہاڑ سفارؔ کی طرف تھی۔ سو بنی سِم یہ ہیں جو اپنے اپنے مُلک اور گروہوں میں اپنے قبِیلوں اور اپنی زُبانوں کے مُطابِق آباد ہیں۔ نُوحؔ کے بیٹوں کے خاندان اُن کی گروہوں اور نسلوں کے اِعتبار سے یِہی ہیں اور طُوفان کے بعد جو قَومیں زمِین پر جا بجا مُنقسم ہُوئیِں وہ اِن ہی میں سے تِھیں۔
پڑھیں پَیدائش 10
سنیں پَیدائش 10
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 21:10-32
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos