اِس لِئے خُداوند خُدا اُن کو یُوں فرماتا ہے کہ دیکھو مَیں ہاں مَیں موٹی اور دُبلی بھیڑوں کے درمِیان اِنصاف کرُوں گا۔ چُونکہ تُم نے پہلُو اور کندھے سے دھکیلا ہے اور تمام بِیماروں کو اپنے سِینگوں سے ریلا ہے یہاں تک کہ وہ تِتّربِتّر ہُوئے۔ اِس لِئے مَیں اپنے گلّہ کو بچاؤُں گا۔ وہ پِھر کبھی شِکار نہ ہوں گے اور مَیں بھیڑ بکرِیوں کے درمیان اِنصاف کرُوں گا۔ اور مَیں اُن کے لِئے ایک چَوپان مُقرّر کرُوں گا اور وہ اُن کو چرائے گا یعنی میرا بندہ داؤُد۔ وہ اُن کو چرائے گا اور وُہی اُن کا چَوپان ہو گا۔ اور مَیں خُداوند اُن کا خُدا ہُوں گا اور میرا بندہ داؤُد اُن کے درمِیان فرمانروا ہو گا۔ مَیں خُداوند نے یُوں فرمایا ہے۔
پڑھیں حِزقی ایل 34
سنیں حِزقی ایل 34
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: حِزقی ایل 20:34-24
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos