اور خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ سے کہا۔ کہ جب فرِعونؔ تُم کو کہے کہ اپنا مُعجِزہ دِکھاؤ تو ہارُونؔ سے کہنا کہ اپنی لاٹھی کو لے کر فرِعونؔ کے سامنے ڈال دے تاکہ وہ سانپ بن جائے۔ اور مُوسیٰ اور ہارُونؔ فرِعونؔ کے پاس گئے اور اُنہوں نے خُداوند کے حُکم کے مُطابِق کِیا اور ہارُونؔ نے اپنی لاٹھی فرِعونؔ اور اُس کے خادِموں کے سامنے ڈال دی اور وہ سانپ بن گئی۔ تب فرِعونؔ نے بھی داناؤں اور جادُوگروں کو بُلوایا اور مِصرؔ کے جادُوگروں نے بھی اپنے جادُو سے اَیسا ہی کِیا۔ کیونکہ اُنہوں نے بھی اپنی اپنی لاٹھی سامنے ڈالی اور وہ سانپ بن گئیں لیکن ہارُونؔ کی لاٹھی اُن کی لاٹھیوں کو نِگل گئی۔ اور فرِعونؔ کا دِل سخت ہو گیا اور جَیسا خُداوند نے کہہ دِیا تھا اُس نے اُن کی نہ سُنی۔
پڑھیں خرُوج 7
سنیں خرُوج 7
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: خرُوج 8:7-13
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos