اور خُداوند نے مُوسیٰؔ سے کہا۔ کہ تُو مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے خاص خاص خُوشبُودار مصالِح لینا یعنی اپنے آپ نِکلا ہُؤا مُر پانچ سَو مِثقال اور اُس کا آدھا یعنی ڈھائی سَو مِثقال دارچِینی اور خُوشبُودار اگر ڈھائی سَو مِثقال۔ اور تج پانچ سَو مِثقال اور زَیتُون کا تیل ایک ہیں۔ اور تُو اُن سے مَسح کرنے کا پاک تیل بنانا یعنی اُن کو گُندھی کی حِکمت کے مُطابِق مِلا کر ایک خُوشبُودار رَوغن تیّار کرنا۔ یہی مَسح کرنے کا پاک تیل ہو گا۔
پڑھیں خرُوج 30
سنیں خرُوج 30
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: خرُوج 22:30-25
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos