پِھر ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کو خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ پر لا کر اُن کو پانی سے نہلانا۔ اور وہ لباس لے کر ہارُونؔ کو کُرتہ اور افُود کا جُبّہ اور افُود اور سِینہ بند پہنانا اور افود کا کارِیگری سے بنا ہُؤا کمربند اُس کے باندھ دینا۔ اور عمامہ کو اُس کے سر پر رکھّ کر اُس عمامہ کے اُوپر مُقدّس تاج لگا دینا۔ اور مَسح کرنے کا تیل لے کر اُس کے سر پر ڈالنا اور اُس کو مَسح کرنا۔ پِھر اُس کے بیٹوں کو آگے لا کر اُن کو کُرتے پہنانا۔ اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کے کمربند لپیٹ کر اُن کے پگڑیاں باندھنا تاکہ کہانت کے منصب پر ہمیشہ کے لِئے اُن کا حق رہے اور ہارُونؔ اور اُس کے بیٹوں کو مخصُوص کرنا۔
پڑھیں خرُوج 29
سنیں خرُوج 29
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: خرُوج 4:29-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos