لیکن اگر تُو اَیسا نہ کرے کہ خُداوند اپنے خُدا کی بات سُن کر اُس کے سب احکام اور آئِین پر جو آج کے دِن مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں اِحتیاط سے عمل کرے تو یہ سب لَعنتیں تُجھ پر نازِل ہوں گی اور تُجھ کو لگیں گی۔ شہر میں بھی تُو لَعنتی ہو گا اور کھیت میں بھی لَعنتی ہو گا۔ تیرا ٹوکرا اور تیری کٹھوتی دونوں لَعنتی ٹھہریں گے۔ تیری اَولاد اور تیری زمِین کی پَیداوار اور تیرے گائے بَیل کی بڑھتی اور تیری بھیڑ بکرِیوں کے بچّے لَعنتی ہوں گے۔ تُو اندر آتے لَعنتی ٹھہرے گا اور باہر جاتے بھی لَعنتی ٹھہرے گا۔
پڑھیں اِستِثنا 28
سنیں اِستِثنا 28
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: اِستِثنا 15:28-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos