اور ہر قَوم میں سے جو آسمان کے تَلے ہے خُدا ترس یہُودی یروشلِیم میں رہتے تھے۔ جب یہ آواز آئی تو بِھیڑ لگ گئی اور لوگ دَنگ ہو گئے کیونکہ ہر ایک کو یِہی سُنائی دیتا تھا کہ یہ میری ہی بولی بول رہے ہیں۔ اور سب حَیران اور متعجُّب ہو کر کہنے لگے دیکھو! یہ بولنے والے کیا سب گلِیلی نہیں؟ پِھر کیوں کر ہم میں سے ہر ایک اپنے اپنے وطن کی بولی سُنتا ہے؟ حالانکہ ہم پارتھی اور مادی اور عِیلامی اور مسوپتامِیہ اور یہُودیہ اور کپَّدُکیہ اور پُنطُس اور آسِیہ۔ اور فرُوگیہ اور پمفیِلیہ اور مِصرؔ اور لِبوآ کے عِلاقہ کے رہنے والے ہیں جو کرینے کی طرف ہے اور رُومی مُسافِر خَواہ یہُودی خَواہ اُن کے مُرِید اور کریتی اور عَرب ہیں۔ مگر اپنی اپنی زُبان میں اُن سے خُدا کے بڑے بڑے کاموں کا بیان سُنتے ہیں۔
پڑھیں اَعمال 2
سنیں اَعمال 2
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: اَعمال 5:2-11
7 دن
روح القدس کی قدرت اور حضوری کو اس تبدیلی لانے والے مطالعاتی منصوبے کے ذریعے دریافت کریں۔ LUMO کی اعمال کی کتاب پر مبنی سیریز کے کلپس کی نمائش کرتے ہوئے، یہ آپ کی سمجھ کو گہرا کرتا ہے کہ روح القدس کون ہے اور وہ اُس وقت اور اب ایمانداروں میں اور اُن کے ذریعے کیسے کام کرتا ہے۔ اُس کی لامحدود صلاحیت کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہو جائیں جو آپ کی زندگی میں اور آپ کے ذریعے پہلے سے کہیں زیادہ کام کر سکتی ہے!
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos