۲-سلاطِین 25:8-29

۲-سلاطِین 25:8-29 URD

اور شاہِ اِسرائیلؔ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے بارھویں برس سے شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ سلطنت کرنے لگا۔ اخزیاؔہ بائِیس برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیِم میں ایک برس سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام عتلیاؔہ تھا جو شاہِ اِسرائیلؔ عُمرؔی کی بیٹی تھی۔ اور وہ بھی اخیاؔب کے گھرانے کی راہ پر چلا اور اُس نے اخیاؔب کے گھرانے کی مانِند خُداوند کی نظر میں بدی کی کیونکہ وہ اخیاؔب کے گھرانے کا داماد تھا۔ اور وہ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کے ساتھ راماؔت جِلعاؔد میں شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑنے کو گیا اور ارامیوں نے یُوراؔم کو زخمی کِیا۔ سو یُوراؔم بادشاہ لَوٹ گیا تاکہ وہ یزرعیل میں اُن زخموں کا عِلاج کرائے جو شاہِ اراؔم حزائیل سے لڑتے وقت رامہ میں ارامیوں کے ہاتھ سے لگے تھے اور شاہِ یہُوداؔہ یہُوراؔم کا بیٹا اخزیاؔہ اخیاؔب کے بیٹے یُوراؔم کو دیکھنے کے لِئے یزرعیل میں آیا کیونکہ وہ بِیمار تھا۔