اُس وقت آخز بادشاہ نے اسُور کے بادشاہوں کے پاس کہلا بھیجا کہ اُس کی مدد کریں۔ اِس لِئے کہ ادُومیوں نے پِھر چڑھائی کر کے یہُوداؔہ کو مار لِیا اور اسِیروں کو لے گئے تھے۔ اور فِلستِیوں نے بھی نشیب کی زمِین کے اور یہُوداؔہ کے جنُوب کے شہروں پر حملہ کر کے بَیت شمس اور ایّالوؔن اور جدِیروؔت کو اور شوکو اور اُس کے دیہات کو اور تِمنہ اور اُس کے دیہات کو اور جِمسُو اور اُس کے دیہات کو بھی لے لِیا تھا اور اُن میں بس گئے تھے۔ کیونکہ خُداوند نے شاہِ اِسرائیل آخز کے سبب سے یہُوداؔہ کو پست کِیا اِس لِئے کہ اُس نے یہُوداؔہ میں بے حیائی کی چال چل کر خُداوند کا بڑا گُناہ کِیا تھا۔
پڑھیں ۲-توارِیخ 28
سنیں ۲-توارِیخ 28
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-توارِیخ 16:28-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos