اور اخزیاؔہ کی ہلاکت خُدا کی طرف سے یُوں ہُوئی کہ وہ یہُوراؔم کے پاس گیا کیونکہ جب وہ پُہنچا تو یہُوراؔم کے ساتھ یاہُو بِن نِمسی سے لڑنے کو گیا جِسے خُداوند نے اخیاؔب کے خاندان کو کاٹ ڈالنے کے لِئے مَسح کِیا تھا۔ اور جب یاہُو اخیاؔب کے خاندان کو سزا دے رہا تھا تو اُس نے یہُوداؔہ کے سرداروں اور اخزیاؔہ کے بھائیوں کے بیٹوں کو اخزیاؔہ کی خِدمت کرتے پایا اور اُن کو قتل کِیا۔ اور اُس نے اخزیاؔہ کو ڈُھونڈا (وہ سامرِیہ میں چِھپا تھا) سو وہ اُسے پکڑ کر یاہُو کے پاس لائے اور اُسے قتل کِیا اور اُنہوں نے اُسے دفن کِیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ یہُوسفط کا بیٹا ہے جو اپنے سارے دِل سے خُداوند کا طالِب رہا اور اخزیاؔہ کے گھرانے میں سلطنت سنبھالنے کی طاقت کِسی میں نہ رہی۔
پڑھیں ۲-توارِیخ 22
سنیں ۲-توارِیخ 22
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-توارِیخ 7:22-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos