اور یہُوسفط اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور داؤُد کے شہر میں اپنے باپ دادا کے ساتھ دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یہُورام اُس کی جگہ سلطنت کرنے لگا۔ اور اُس کے بھائی جو یہُوسفط کے بیٹے تھے یہ تھے یعنی عزریاؔہ اور یحی ایل اور زکریاؔہ اور عزریاؔہ اور مِیکائیل اور سفطیاہ۔ یہ سب شاہِ اِسرائیل یہُوسفط کے بیٹے تھے۔ اور اُن کے باپ نے اُن کو چاندی اور سونے اور بیش قِیمت چِیزوں کے بڑے اِنعام اور فصِیل دار شہر یہُوداؔہ میں عطا کِئے لیکن سلطنت یہُورام کو دی کیونکہ وہ پہلوٹھا تھا۔
پڑھیں ۲-توارِیخ 21
سنیں ۲-توارِیخ 21
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-توارِیخ 1:21-3
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos