اور ابیاؔہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں دفن کِیا اور اُس کا بیٹا آسا اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔ اُس کے دِنوں میں دس برس تک مُلک میں امن رہا۔ اور آسا نے وُہی کِیا جو خُداوند اُس کے خُدا کے حضُور بھلا اور ٹِھیک تھا۔ کیونکہ اُس نے اجنبی مذبحوں اور اُونچے مقاموں کو دُور کِیا اور لاٹوں کو گِرا دِیا اور یسِیرتوں کو کاٹ ڈالا۔ اور یہُوداؔہ کو حُکم کِیا کہ خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے طالِب ہوں اور شرِیعت اور فرمان پر عمل کریں۔ اور اُس نے یہُوداؔہ کے سب شہروں میں سے اُونچے مقاموں اور سُورج کی مُورتوں کو دُور کر دِیا اور اُس کے سامنے سلطنت میں امن رہا۔
پڑھیں ۲-توارِیخ 14
سنیں ۲-توارِیخ 14
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-توارِیخ 1:14-5
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos