جب سب اِسرائیلِیوں نے یہ دیکھا کہ بادشاہ نے اُن کی نہ مانی تو لوگوں نے بادشاہ کو جواب دِیا اور یُوں کہا کہ داؤُد کے ساتھ ہمارا کیا حِصّہ ہے؟ یسّی کے بیٹے کے ساتھ ہماری کُچھ مِیراث نہیں۔ اَے اِسرائیلِیو! اپنے اپنے ڈیرے کو چلے جاؤ۔ اب اَے داؤُد اپنے ہی گھرانے کو سنبھال۔ پس سب اِسرائیلی اپنے ڈیروں کو چل دِئے۔ لیکن اُن بنی اِسرائیل پر جو یہُوداؔہ کے شہروں میں رہتے تھے رحُبعاؔم سلطنت کرتا رہا۔ تب رحُبعاؔم بادشاہ نے ہدُوراؔم کو جوبے گارِیوں کا داروغہ تھا بھیجا لیکن بنی اِسرائیل نے اُس کو سنگسار کِیا اور وہ مَر گیا۔ تب رحُبعاؔم یروشلیِم کو بھاگ جانے کے لِئے جھٹ اپنے رتھ پر سوار ہو گیا۔ پس اِسرائیلی آج کے دِن تک داؤُد کے گھرانے سے باغی ہیں۔
پڑھیں ۲-توارِیخ 10
سنیں ۲-توارِیخ 10
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۲-توارِیخ 16:10-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos