۱-سلاطِین 9:15-15

۱-سلاطِین 9:15-15 URD

اور شاہِ اِسرائیلؔ یرُبعاؔم کے بِیسویں سال سے آسا یہُوداؔہ پر سلطنت کرنے لگا۔ اُس نے اِکتالِیس برس یروشلیِم میں سلطنت کی۔ اُس کی ماں کا نام معکاہ تھا جو ابی سلوؔم کی بیٹی تھی۔ اور آسا نے اپنے باپ داؤُد کی طرح وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں ٹِھیک تھا۔ اُس نے لُوطِیوں کو مُلک سے نِکال دِیا اور اُن سب بُتوں کو جِن کو اُس کے باپ دادا نے بنایا تھا دُور کر دِیا۔ اور اُس نے اپنی ماں معکاہ کو بھی مَلِکہ کے رُتبہ سے اُتار دِیا کیونکہ اُس نے ایک یسِیرت کے لِئے ایک نفرت انگیز بُت بنایا تھا۔ سو آسا نے اُس کے بُت کو کاٹ ڈالا اور وادیِ قدروؔن میں اُسے جلا دِیا۔ لیکن اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے تَو بھی آسا کا دِل عُمر بھر خُداوند کے ساتھ کامِل رہا۔ اور اُس نے وہ چِیزیں جو اُس کے باپ نے نذر کی تِھیں اور وہ چِیزیں جو اُس نے آپ نذر کی تِھیں یعنی چاندی اور سونا اور ظُرُوف سب کو خُداوند کے گھر میں داخِل کِیا۔