پس سارا اِسرائیلؔ نسب ناموں کے مُطابِق جو اِسرائیلؔ کے بادشاہوں کی کِتاب میں درج ہیں گِنا گیا اور یہُوداؔہ اپنے گُناہوں کے سبب سے اسِیر ہو کر بابل کو گیا۔ اور وہ جو پہلے اپنی مِلکِیّت اور اپنے شہروں میں بسے سو اِسرائیلی اور کاہِن اور لاوی اور نتیِنم تھے۔ اور یروشلیِم میں بنی یہُوداؔہ میں سے اور بنی بِنیمِین میں سے اور بنی اِفرائِیم اور منسّی میں سے یہ لوگ رہنے لگے یعنی۔ عُوتی بِن عمِّیہُود بِن عُمرؔی بِن اِمرؔی بِن بانی جو فارؔص بِن یہُوداؔہ کی اَولاد میں سے تھا۔ اور سیلانیوں میں سے عسایاؔہ جو پہلوٹھا تھا اور اُس کے بیٹے۔ اور بنی زارح میں سے یعواؔیل اور اُن کے چھ سَو نوّے بھائی۔ اور بنی بِنیمِین میں سے سلُّو بِن مُسلاّؔم بِن ہُوداویاؔہ بِن ہسینُوآؔہ۔ اور ابنیاہؔ بِن یرُوؔحام اور ایلا بِن عُزّی بِن مِکرؔی اور مُسلاّؔم بِن سفطیاؔہ بِن رعواؔیل بِن ابنیاہؔ۔ اور اُن کے بھائی جو اپنے نسب ناموں کے مُطابِق نَو سَو چھپّن تھے۔ یہ سب مَرد اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔ اور کاہِنوں میں سے یدعیاؔہ اور یہُویرِؔیب اور یکِین۔ اور عزریاؔہ بِن خِلقیاہ بِن مُسلاّؔم بِن صدُوؔق بِن مرایوؔت بِن اخِیطوؔب جو خُدا کے گھر کا ناظِم تھا۔ اور عدایاؔہ بِن یرُوحاؔم بِن فشحُور بِن ملکیاہ اور معسی بِن عدیئیل بِن یحزیراؔہ بِن مُسلاّؔم بِن مسلمیت بِن اِمّیر۔ اور اُن کے بھائی اپنے آبائی خاندانوں کے رئِیس ایک ہزار سات سَو ساٹھ تھے جو خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام کے لِئے بڑے قابِل آدمی تھے۔ اور لاویوں میں سے یہ تھے۔ سمعیاؔہ بِن حسوب بِن عزرِیقاؔم بِن حسبیاؔہ بنی مراری میں سے۔ اور بقبَقّر۔ حرش اور جلال اور متنیاؔہ بِن مِیکاؔہ بِن زِکرؔی بِن آسف۔ اور عبدؔیاہ بِن سمعیاؔہ بِن جلال بِن یدُوتوؔن اور برکیاؔہ بِن آسا بِن القاؔنہ جو نطُوفاتیوں کے دیہات میں بس گئے تھے۔ اور دربانوں میں سے سلُوم اور عقّوب اور طلمُوؔن اور اخِیمان اور اُن کے بھائی۔ سلُوم سردار تھا۔ وہ اب تک شاہی پھاٹک پر مشرِق کی طرف رہے۔ بنی لاوی کی چھاؤنی کے دربان یہی تھے۔ اور سلُوم بِن قورؔے بِن ابی آسف بِن قورح اور اُس کے آبائی خاندان کے بھائی یعنی قورحی خِدمت کی کارگُذاری پر تعِینات تھے اور خَیمہ کے پھاٹکوں کے نِگہبان تھے۔ اُن کے باپ دادا خُداوند کی لشکر گاہ پر تعِینات اور مدخل کے نِگہبان تھے۔ اور فِینحاؔس بِن الیِعزر اِس سے پیشتر اُن کا سردار تھا اور خُداوند اُس کے ساتھ تھا۔ زکرِیاؔہ بِن مسلمیاؔہ خَیمۂِ اِجتماع کے دروازہ کا نِگہبان تھا۔ یہ سب جو پھاٹکوں کے دربان ہونے کو چُنے گئے دو سَو بارہ تھے۔ یہ جِن کو داؤُد اور سمواؔیل غَیب بِین نے اِن کے منصب پر مُقرّر کِیا تھا اپنے نسب نامہ کے مُطابِق اپنے اپنے گاؤں میں گِنے گئے تھے۔ سو وہ اور اُن کے بیٹے خُداوند کے گھر یعنی مسکن کے گھر کے پھاٹکوں کی نِگرانی باری باری سے کرتے تھے۔ اور دربان چاروں طرف تھے یعنی مشرِق۔ مغرِب۔ شِمال اور جنُوب کی طرف۔ اور اُن کے بھائی جو اپنے اپنے گاؤں میں تھے اُن کو سات سات دِن کے بعد نَوبت بہ نَوبت اُن کے ساتھ رہنے کو آنا پڑتا تھا۔ کیونکہ چاروں سردار دربان جو لاوی تھے خاص منصب پر مامُور تھے اور خُدا کے گھر کی کوٹھریوں اور خزانوں پر مُقرّر تھے۔ اور وہ خُدا کے گھر کے آس پاس رہا کرتے تھے کیونکہ اُس کی نِگہبانی اُن کے سپُرد تھی اور ہر صُبح کو اُسے کھولنا اُن کے ذِمّے تھا۔ اور اُن میں سے بعض کی تحوِیل میں عِبادت کے برتن تھے کیونکہ وہ اُن کو گِن کر اندر لاتے اور گِن کر نِکالتے تھے۔ اور بعض اُن میں سے اسباب اور مَقدِس کے سب ظرُوف اور مَیدہ اور مَے اور تیل اور لُبان اور خُوشبُودار مصالِح پر مُقرّر تھے۔ اور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبُودار مصالِح کا تیل تیّار کرتے تھے۔ اور لاویوں میں سے ایک شخص متتّیاؔہ جو قُرحی سلُوم کا پہلوٹھا تھا اُن چِیزوں پر خاص طَور سے مُقرّر تھا جو توے پر پکائی جاتی تِھیں۔ اور اُن کے بعض بھائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روٹی پر تعِینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیّار کریں۔ اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔ یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 9
سنیں ۱-توارِیخ 9
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 1:9-34
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos