۱-توارِیخ 10:3-24

۱-توارِیخ 10:3-24 URD

اور سُلیماؔن کا بیٹا رحُبعاؔم تھا۔ اُس کا بیٹا ابیاؔہ۔ اُس کا بیٹا آسا۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔ اُس کا بیٹا یُوراؔم اُس کا بیٹا اخزیاؔہ اُس کا بیٹا یُوآس۔ اُس کا بیٹا امصیاؔہ اُس کا بیٹا عزریاؔہ۔ اُس کا بیٹا یُوتام۔ اُس کا بیٹا آخز۔ اُس کا بیٹا حزقیاہ۔ اُس کا بیٹا منسّی۔ اُس کا بیٹا امُوؔن۔ اُس کا بیٹا یُوسیاؔہ۔ اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان۔ دُوسرا یہُویقِیم۔ تِیسرا صِدقِیاہ۔ چَوتھا سلُوم۔ اور بنی یہُویقِیم۔ اُس کا بیٹا یکونیاؔہ۔ اُس کا بیٹا صِدقِیاہ۔ اور یکونِیاؔہ جو اسِیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں۔ سیالتی ایل۔ اور ملکرام اور فدِایاؔہ اور شیناؔضر۔ یقَمیاؔہ۔ ہُوسمع اور ندبیاؔہ۔ اور فدِاؔیاہ کے بیٹے یہ ہیں۔ زُربّابل اور سمِعی اور زُربّابل کے بیٹے یہ ہیں۔ مُسلاّؔم اور حنانیاؔہ اور سلُّومِیت اُن کی بہن تھی۔ اور حسُوبہ اور اہل اور برکیاؔہ اور حسدیاہ۔ یُوسبحسد۔ یہ پانچ۔ اور حنانیاؔہ کے بیٹے یہ ہیں فلطیاؔہ اور یسعیاہ۔ بنی رِفایاہ۔ بنی ارنان۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ۔ اور سکنیاؔہ کا بیٹا۔ سمعیاؔہ اور بنی سمعیاہ۔ حطُوش اور اِجال اور برِؔیح اور نعرؔیاہ اور سافط۔ یہ چھ۔ اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے۔ اِلیُوعَینی اور حِزقیاہ اور عزریقاؔم۔ یہ تِین۔ اور بنی اِلیُوعَینی یہ تھے۔ ہُودَیواؔہُو اور الیاسب اور فِلایاؔہ اور عقُّوؔب اور یُوحناؔن اور دِلایاؔہ اور عنانی یہ سات۔