اِس کے بعد جزر میں فِلستیوں سے جنگ ہُوئی۔ تب حُوساتی سِبّکی نے سفّی کو جو پہلوان کے بیٹوں میں سے ایک تھا قتل کِیا اور فِلستی مغلُوب ہُوئے۔ اور فِلستیوں سے پِھر جنگ ہُوئی۔ تب یعُور کے بیٹے الحناؔن نے جاتی جُوؔلِیت کے بھائی لحمی کو جِس کے بھالے کی چھڑ جُلاہے کے شہتِیر کے برابر تھی مار ڈالا۔ پِھر جات میں ایک اَور جنگ ہُوئی جہاں ایک بڑا قدآور آدمی تھا جِس کے چَوبِیس اُنگلیاں یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اور پاؤں میں چھ چھ تِھیں اور وہ بھی اُسی پہلوان کا بیٹا تھا۔ جب اُس نے اِسرائیلؔ کی فضیِحت کی تو داؤُد کے بھائی سِمعی کے بیٹے یُونتن نے اُس کو مار ڈالا۔ یہ جات میں اُسی پہلوان سے پَیدا ہُوئے تھے اور داؤُؔد اور اُس کے خادِموں کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔
پڑھیں ۱-توارِیخ 20
سنیں ۱-توارِیخ 20
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: ۱-توارِیخ 4:20-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos