YouVersion Logo
تلاش
عیسیٰ

عیسیٰ

یسوع مسیح کی زندگی پر مبنی فلم, JESUS فلم کو 1979 میں منظر عام پر لانے کے بعد اس کا 1400 زبانوں میں ترجمہ کیا گیا. اس کے بعد یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی جس کا ترجمہ سب سے زیادہ زبانوں میں کیا گیا. Pastor Rick Warren جو کہ “The Purpose Driven Life,” کے مصنف ہیں کہتے ہیں Jesus فلم منادی کے لئے اب تک کا بنائے جانے والا سب سے زیادہ مؤثر آلہ ہے. 450 سے زیادہ مذہبی رہنماؤں اور علماء نے اس کی تحریر کو تاریخ اور بائبل کے مطابق مستند قبول کیا ہے. اس کی تحریر لوقا کی انجیل کے قریب ترین ہے, ہر بات جو یسوع نے بولی ہے وہ بائبل سے لی گئی ہے. یہودی اور رومی ثقافت کو انتہا تک مدنظر رکھا گیا ہے: ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے جن میں صرف 35 رنگ استعمال ہوئے جو اس وقت موجود تھے, پہلی صدی کی طرذ کے مطابق مٹی کے برتن اور موجودہ دور کے ٹیلی فون اور بجلی کے کھمبے کے بغیر زمین تلاش کی گئی. اسرائیل میں 202 مقامات پر Jesus فلم بنائی گئی, اداکار اسرائیل اور عرب سے لئے گئے. جہاں تک ممکن ہو سکا ان ہی علاقوں میں فلم بنائی گئی جہان وہ 2000 سال پہلے رونما ہوئے.

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔