مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُذاری کرُوں گا۔
مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔
مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔
اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔
جب میرے دُشمن پِیچھے ہٹتے ہیں
تو تیری حضُوری کے سبب سے لغزِش کھاتے اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔