Psaumes 85:1-7

اَے خُداوند! تُو اپنے مُلک پر مہربان رہا ہے۔ تُو یعقُوب کو اسِیری سے واپس لایا ہے۔ تُو نے اپنے لوگوں کی بدکاری مُعاف کر دی ہے۔ تُو نے اُن کے سب گُناہ ڈھانک دِئے ہیں۔ (سِلاہ) تُو نے اپنا غضب بِالکل اُٹھا لِیا۔ تُو اپنے قہر شدِید سے باز آیا ہے۔ اَے ہمارے نجات دینے والے خُدا! ہم کو بحال کر۔ اپنا غضب ہم سے دُور کر۔ کیا تُو سدا ہم سے ناراض رہے گا؟ کیا تُو اپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھّے گا؟ کیا تُو ہم کو پِھر زِندہ نہ کرے گا تاکہ تیرے لوگ تُجھ میں شادمان ہوں؟ اَے خُداوند! تُو اپنی شفقت ہم کو دِکھا اور اپنی نجات ہم کو بخش۔
زبُور 85:1-7