YouVersion Logo
بائبلمطالعاتی منصوبہVideos
اپلی کیشن حاصل کریں
زبان کا انتخاب کنندہ
تلاش

Psalms 8:1-9

زبُور 1:8-9 - اَے خُداوند ہمارے رب!
تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے!
تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔
تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے
بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا
تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔
جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے
اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا
غَور کرتا ہُوں
تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے
اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟
کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے
اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔
تُو نے اُسے اپنی دست کاری پر تسلُّط بخشا ہے۔
تُو نے سب کُچھ اُس کے قدموں کے نِیچے کر دِیا ہے۔
سب بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل
بلکہ سب جنگلی جانُور
ہوا کے پرِندے اور سمُندر کی مچھلِیاں
اور جو کُچھ سمُندروں کے راستوں میں چلتا پِھرتا ہے۔
اَے خُداوند ہمارے رب!
تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے؟

اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے! تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔ تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کر دے۔ جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے اور آدمؔ زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟ کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔ تُو نے اُسے اپنی دست کاری پر تسلُّط بخشا ہے۔ تُو نے سب کُچھ اُس کے قدموں کے نِیچے کر دِیا ہے۔ سب بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل بلکہ سب جنگلی جانُور ہوا کے پرِندے اور سمُندر کی مچھلِیاں اور جو کُچھ سمُندروں کے راستوں میں چلتا پِھرتا ہے۔ اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے؟

زبُور 8:1-9

Psalms 8:1-9
YouVersion

آپ کو ہر روز خدا کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور چیلنج کرنا۔.

خدمت

بارے میں

آسامیاں

رضاکار

Blog

Press

Useful Links

مدد

ہدیہ دیں

بائبل ورژن

Audio Bibles

بائبل کی زبانیں

آج کی آیت


کی ایک ڈیجیٹل خدمت

Life.Church
English (US)

©2025 Life.Church / YouVersion

Privacy Policyشرائط
حساس کا انکشاف کرنے والا عمل
FacebookTwitterInstagramیوٹیوبپنٹیرسٹ

صفحہ اول

بائبل

مطالعاتی منصوبہ

Videos