YouVersion Logo
بائبلمطالعاتی منصوبہVideos
اپلی کیشن حاصل کریں
زبان کا انتخاب کنندہ
تلاش

Psalms 46:1-9

زبُور 1:46-9 - خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔
مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔
اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے
اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔
خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو
اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ)
ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو
یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت
ہوتی ہے۔
خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔
خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔
قَومیں جُھنجلائِیں۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔
وہ بول اُٹھا۔ زمِین پِگھل گئی۔
لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔
یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ)
آؤ! خُداوند کے کاموں کو دیکھو
کہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔
وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔
وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔
وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔

خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔ مُصِیبت میں مُستعِد مددگار۔ اِس لِئے ہم کو کُچھ خَوف نہیں خواہ زمِین اُلٹ جائے اور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں ڈال دیئے جائیں۔ خواہ اُس کا پانی شور مچائے اور مَوجزن ہو اور پہاڑ اُس کی طُغیانی سے ہِل جائیں۔ (سِلاہ) ایک اَیسا دریا ہے جِس کی شاخوں سے خُدا کے شہر کو یعنی حق تعالیٰ کے مُقدّس مسکن کو فرحت ہوتی ہے۔ خُدا اُس میں ہے۔ اُسے کبھی جُنِبش نہ ہو گی۔ خُدا صُبح سویرے اُس کی کُمک کرے گا۔ قَومیں جُھنجلائِیں۔ سلطنتوں نے جُنبش کھائی۔ وہ بول اُٹھا۔ زمِین پِگھل گئی۔ لشکروں کا خُداوند ہمارے ساتھ ہے۔ یعقُوب کا خُدا ہماری پناہ ہے۔ (سِلاہ) آؤ! خُداوند کے کاموں کو دیکھو کہ اُس نے زمِین پر کیا کیا وِیرانِیاں کی ہیں۔ وہ زمِین کی اِنتہا تک جنگ مَوقُوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹُکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔

زبُور 46:1-9

Psalms 46:1-9
YouVersion

آپ کو ہر روز خدا کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی ترغیب دینا اور چیلنج کرنا۔.

خدمت

بارے میں

آسامیاں

رضاکار

Blog

Press

Useful Links

مدد

ہدیہ دیں

بائبل ورژن

Audio Bibles

بائبل کی زبانیں

آج کی آیت


کی ایک ڈیجیٹل خدمت

Life.Church
English (US)

©2025 Life.Church / YouVersion

Privacy Policyشرائط
حساس کا انکشاف کرنے والا عمل
FacebookTwitterInstagramیوٹیوبپنٹیرسٹ

صفحہ اول

بائبل

مطالعاتی منصوبہ

Videos